تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:51

واشنگٹن: غلام نبی فائی کے مقدمے کی سماعت منگل تک ملتوی

آج نیوز - واشنگٹن کی وفاقی عدالت نے کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کے مقدمے کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ ایف بی آئی نے جمعرات کو ڈاکٹر غلام نبی کو عدالت میں پیش کیا تو انہیں ان کے اہلخانہ سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ کشمیری لیگل ریلیف کمیٹی کے دو وکلاء نے ان سے ملاقات کی جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مقدمے میں غلام نبی پر تینتالیس صفحات پر مشتمل الزامات پیش کیے گئے۔ جن کے تفصیلی جائزے کی ضرورت ہے۔ غلام نبی فائی کے خلاف چار ج شیٹ میں غیر رجسٹرڈ لابنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔ مقدمے میں دو گواہوں کا ذکر ہے جن کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ انہیں ایکس اور وائی کے نام دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.