22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:56
سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری
آج نیوز - سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ رینجرز کو ملیر میں حالات کنٹرول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ گئے اور رضا ہارون اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا کہ تین سال پہلے اور آج کے حالات میں واضح فرق ہے۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے اسمبلی کو بتایا کہ ملیر کھوکھرا پار میں دو گروہوں میں فائرنگ سے اب تک سات افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ ملیر کے متاثرہ علاقوں میں صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ کراچی میں امن قائم کرنے میں وقت لگے گا۔