تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:15

لاہور: ٹرینوں کی آمد و رفت میں بہتری نہ آسکی، مسافر پریشان

آج نیوز - لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری نہیں آئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سترہ گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ اسی طرح مین روٹس پر تمام ٹرینیں چار سے دس گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کو بیل آؤٹ کرنے کے اڑتالیس گھنٹوں کے بعد بھی گاڑیوں کی شیڈول کے مطابق آمدورفت کو یقینی نہیں بنایا جاسکا۔ اس دوران کراچی اور راولپنڈی مین روٹس کی میل اور ایکسپریس گاڑیاں چار سے گیارہ گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ فیصل آباد اور سیالکوٹ روٹس سے لاہور آنے والی تین گاڑیاں چھ سے آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ اس دوران لاہور سے روانہ ہونے والی بیشتر ٹرینیں بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں، جبکہ بعض مسافر ٹرینوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران مسافروں نے شدید گرمی میں ریلوے اسٹیشن پر پنکھے اور پانی میسر نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.