تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:27

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

آج نیوز - مصر کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کے لئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے کیمپ میں اکیتس کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی صبح اور شام کے سیشنز میں فزیکل اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کی۔ معاون کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بڑھانے اور ہاکی کی بنیادی تیکنیک کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ دانش کلیم نے بتایا کہ مینجر کم چیف کوچ رانا مجاہد علی یورپ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد تئیس جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.