تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:4

سندھ حکومت کوبراہ راست زکواة جمع کرنے سے روکنے کی کوشش

آج نیوز - وزارت زکواة وعشر کی وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت منتقلی کے باوجود سندھ حکومت کورواں سال براہ راست زکوات جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد زکوات اور عشر سمیت دیگر چار وزارتوں کی صوبائی حکومت منتقلی کے باوجود وفاقی حکومت، سندھ کو کمپنیوں اورانفرادی سطح پر براہ راست زکواة جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ وزارتوں کی صوبائی سطح پر منتقلی کے بعد محکمہ زکواة وعشر سندھ نے اسمبلی سے متفقہ طورپر بل منظور کرایا جسے سندھ زکواة اینڈ عشر ایکٹ دوہزار گیارہ کی قانونی حیثیت حاصل ہوئی۔ جس کے بعد محکمہ زکواة وعشر سندھ نے زکواة فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندہ جلد ہی اس صورتحال پر وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے بات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.