تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:20

کینیا میں 35 لاکھ افراد کو ہنگامی بنیاد پر خوراک کی ضرورت

آج نیوز - کینیا میں خشک سالی نے خانہ بدوشوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پینتیس لاکھ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی ضرورت ہے۔ کینیا کے شمالی مشرقی علاقوں میں گزشتہ سات سال سے بارش نہیں ہوئی۔ چراگاہیں اور پانی کے کنویں خشک ہونے سے خانہ بدوش شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق خوراک کی قلت سے خانہ بدوشوں کی آبادی خوفناک حد تک کم ہوچکی ہے اور ان کے لاکھوں مویشی مرچکے ہیں۔ کینیا کی حکومت اور این جی اوز نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیئے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق کینیا اور صومالیہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پچپن لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی فوری ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.