22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:10
چنیوٹ:مکئی چوری کرنے والے تین ملزمان پر پولیس کاتشدد
آج نیوز - چنیوٹ میں شدید گرمی میں پولیس کے تشدد سے مکئی چورکی ناک سے خون جاری ہوگیا،پولیس گردی کی یہ واردات کیمرے نے محفوظ کرلی۔پولیس گردی کے خوفناک واقعات ہمارے معاشرے میں روزہ مرہ پیش آتے ہیں،کیمرے کی زدمیں آجانے والے چند افسوسناک مناظرمجموعی صورتحال کی سنگینی کا پتہ دیتے ہیں،ضلع چنیوٹ کے تھانہ صدرمیں مکئی چرانے پرتین نوجوان بھی پولیس گردی کاشکار ہوگئے۔ پولیس نے سخت گرمی میں ان نوجوانوں کوایک ہی ہتھکڑی کے ساتھ باندھ کرمرغا بنائے رکھا،اس دوران ایک نوجوان کی ناک سے خون جاری ہوگیالیکن پولیس کورحم نہ آیایہاں تک کہ وہ بے ہوش ہوگیا، محررکے مطابق نوجوانوں پرمکئی چوری کا الزام ہے اورجسمانی ریمانڈ پرپولیس کی حراست میں ہیں۔