تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:20

کراچی:پانچ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

آج نیوز - کراچی کے علاقے طارق روڈ پرچوروں نے نقب لگا کر جیولرز کی دکان سے پانچ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرلئے۔فیروز آباد تھانے کی حدود میں لبرٹی چورنگی پر واقع نور جیولزر کے مالک نے جب پیر کے روز دکان کھولی تو انکشاف ہوا کہ چوروں نے نقب لگا کردکان میں موجود تجوری کا صفایا کردیا ہے جسمیں پانچ کروڑ روپے مالیت کے زیورات تھے۔ ایس پی جمشید عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ چوروں نے دکان کی عقبی دیوار میں نقب لگائی اور گیس سلنڈر کی مدد سے تجوری کاٹ کر زیورات چرالئے۔ ملزمان کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کلوزسرکٹ کیمرہ بند ہونے کے باعث چوروں کی تصاویر حاصل نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دکان میں کام کرنے والے افراد چوری میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ فیروز آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.