تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن امان کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ ، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں ہر صورت میں امن قائم کیا جائے اور شرپسندوں، دہشتگردوں، عوام دشمن قوتوں اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف بلا امتیاز، بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف گروہوں کی طرف سے بلا خوف و خطر مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کو سختی سے کچلا جائے اور اس میں کوئی دیرپا سستی کا مظاہرہ نہ کرنا چاہیے تاکہ بی گناہ واور معصوم لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ چند روز کے دوران ہونے والے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں اور ہم حکومت سندھ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مزید نفری میں اضافہ کیاجائے ، فائرنگ کے مرتکب افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان اور آئی جی پولیس سندھ واجد علی درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو امن امان کی صورتحال کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.