تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31

دس گرام سونے کی قیمت میں چار سو اٹھائیس روپے اضافہ

آج نیوز - سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں دس گرام قیمت میں چار سو اٹھائیس روپے اور فی تولہ بھاؤ پانچ سو روپے بڑھ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اکیس ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس سے نرخ ایک ہزار چھ سو اٹھائیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، کراچی صرافہ بازار میں بھی کچھ اسی قسم کی صورتحال دیکھی گئی، جہاں دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے اضافے سے چوالیس ہزار چار سو پچاسی روپے پر پہنچ گئی، فی تولہ سونے کا بھاؤ پانچ سو روپے بڑھ کر اکیاون ہزار نو سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فروخت تقریباً ختم ہوگئی، لوگ نئے زیورات خریدنے کے بجائے پرانے زیورات فروخت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.