تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2

لارڈزٹیسٹ:انگلینڈنے بھارت کومات دیدی

آج نیوز - لارڈز لندن میں کھیلے جانے والے دوہزارویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک سو چھیانوے رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر تاریخی ٹیسٹ میں سینچریوں کی سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ لارڈز لندن میں کھیلے جانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگز اسی رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو راہول ڈریوڈ چھتیس رنزبناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔ ایک سو اکتیس کے مجموعی اسکور پر وی وی ایس لکشمن بھی پویلین لوٹ گئے۔ لکشمن کے چھپن رنز بناکر آؤٹ ہونے کے بعد مکمل دباؤ گھمبیر اور ٹنڈولکر پر آگیا۔ گھمبیر دباؤکو زیادہ دیر تک برداشت نہ کرسکے اور بائیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بالرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھنے جانے والے سچن ٹنڈولکر کو انٹرنیشنل کرکٹ کی سوویں سینچری اسکور کرنے سے محروم کردیا۔ ٹنڈولکر بارہ رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ٹنڈولکر نے پہلی اننگز میں چونتیس رنزبنائے تھے۔ دھونی سولہ اور ہربھجن سنگھ بارہ رنزبناسکے۔ انگلینڈ کے چار سو اٹھاون رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دو سو اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سریش رائنا نے اٹھہتر رنز بنائے۔ جیمز اینڈرسن نے پانچ اور اسٹورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.