تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:45

کے ای ایس سی کا معاملہ حل، آج سے تمام دفاتر کھلیں گے

آج نیوز - گورنر سندھ، کے ای ایس سی انتظامیہ اور یونین کے مذاکرات کامیاب ہوگئے،آج سے تمام دفاتر کھلیں گے۔ ملازمین کو جبری ریٹائر نہ کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ جبری برطرف ملازمین کو رمضان سے قبل تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ہونے والے اس اجلاس کے دوران بھی لائٹ چلی گئی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں کے ای ایس سی انتظامیہ اور یونین کے درمیان بارہ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات بلا آخر نتیجہ خیز ثابت ہو گئے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کمشنر کراچی محمد حسین نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ فریقین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جبری برطرف ملازمین کی تنخواہیں رمضان سے قبل ادا کر دی جائیں گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔ دھرنے اور مظاہرے نہیں کئے جائیں گے اور کسی کو کام سے نہیں روکا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ قانون ہاتھ میں لیکر کام میں روکاٹیں ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی تمام ملازمین کام پر آ کر حاضری لگائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.