26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:45
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آج ہوں گے
اے آر وائی - نئی دہلی: پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے۔ وزرائے خارجہ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان ملاقات آج ہوگی جبکہ وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات بدھ کو نئی دہلی میں ہونگے۔
مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے ہم منصب ایس ایم کرشنا بھارت کی نمائندگی کرینگے۔ آج دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ باضابطہ بات چیت کا ایجنڈا طے کریں گے۔