تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:18

کراچی فائرنگ کے واقعات میں6افراد ہلاک،9زخمی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے پیر کے روز فائرنگ کے واقعات میں چھہ افراد ہلاک اور نو سے زائد زخمی ہو گئے۔



عثمان آباد سے بوری میں بند ایک لاش برآمد ہوئی ، مومن آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، نارتھ ناظم آباد شپ آونرز کالج کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، کورنگی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ، ملیر پندرہ ، گارڈن ، گلشن اقبال اور لانڈھی میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈرگ روڈ میں ایک ایمبولینس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔



لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.