26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:18
امریکی رویہ کی وجہ سے پاکستانی افواج مشکل میں ہیں، الطاف حسین
آج نیوز - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہے کہ امریکا کے رویہ کی وجہ سے پاکستان کی مسلح افواج اور دفاعی ادارے سخت مشکل میں ہیں۔ الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ ملک کی خود داری ، خودمختاری اور غیرت کا سودا نہیں کریں گے خواہ اس کے لیے کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے سب کی جان عزیز ہے کوئی کسی کا خون نہ کرے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ کراچی کے تمام لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر امن کی بھیک مانگتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکنان صبرو تحمل اور برداشت سے کام لیں۔