تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:31

نئی دلی: پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آج ہونگے

آج نیوز - پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے، وزرائے خارجہ مذاکرات کا حتمی ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے نئی دلی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاک بھارت قیادت کی سطح پراعتماد کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی کمی کے ذکر کا مطلب ایک دوسرے کوزیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کرنا ہے۔ سلمان بشیر نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے اچھا عمل رہا ہے۔ منگل کو بھارتی ہم منصب سے بات چیت ہوگی جس کا مقصد وزراء خارجہ کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان سے کچھ راہ ہموارہوئی ہے۔ آج پھر بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملیں گے تو مزید بات چیت ہوگی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ تھمپواورموہالی میں اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں نے ماحول بہترکرنے میں بڑی مددکی۔ دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت ماحول اورتعلقات کوبہتربنانے میں متفق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.