26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:50
چوہدری عبدالمجید وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد
آج نیوز - پیپلز پارٹی نے چوہدری عبدالمجید کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔ مسلم کانفرنس اور ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مظفرآباد میں ہوا جس میں چوہدری عبدالمجید کو وزیراعظم آزاد کشمیر جبکہ چوہدری یاسین کو سینئر وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیرکے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی اٹھائیس جولائی کو صبح دس بجے سے بارہ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی انتیس جولائی کو واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ تیس جولائی کو آزاد کشمیراسمبلی میں ہوگی۔