26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:40
حسین اصغرکی بحالی کانوٹیفکیشن نہ لانےپرعدالت برہم
اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حج انتظامات میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو حسین اصغر کی واپسی کا نوٹیفکیشن لانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بحالی کا نوٹیفکیشن نہ لانے پر توہین عدالت کی کاروائی کریں گے۔ عدالتی احکامات میں اگر چیف ایکزیکٹو رکاوٹ ہیں توان سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔