تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:22

حج کرپشن کیس: حسین اصغر کی واپسی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم

آج نیوز - سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی، ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ حج کرپشن کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ اور سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو آج عدالت میں طلب کیا تھا لیکن ڈی جی ایف آئی اے آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو حج کرپشن کیس میں حسین اصغر کو تفتیش پر واپس لانے کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کو کہا۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ نوٹی فکیشن کی سمری بھجوا دی گئی ہے مگر ابھی احکامات جاری نہیں ہوئے۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ساڑھے گیارہ بجے تک حسین اصغر کی واپسی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بصورت دیگر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو جیل جانا ہو گا۔ کیس کی مزید سماعت ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.