تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:33

صدر آصف علی زرداری کی 56 ویں سالگرہ

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری کی آج چھپن ویں سالگرہ ہے۔ وہ چھبیس جولائی انیس سو پچپن کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس اسکول کراچی سے حاصل کی۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کیڈٹ کالج پٹارو سے کیا۔ انہوں نے انیس سو اڑسٹھ میں فلم منزل دور نہیں میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔ فلم کے ہیرو حنیف اور ہیروئن صوفیہ تھیں مگر یہ فلم فلاپ رہی۔ انیس سو اسی تک آصف علی زرداری کو سیاست سے کوئی خاص دلچسپی نہ تھی۔ اٹھارہ دسمبر انیس سو ستاسی کو ان کی شادی بینظیر بھٹو سے ہوئی۔ جس کے بعد ان کا وقت یا تو اقتدار کے ایوان میں گزرا یا پھر جیلوں میں۔ تیس دسمبر دوہزار سات کو انہوں نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کی قیادت سنبھالی اور چھ دسمبر دوہزار آٹھ کو ملک کی صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.