تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:25

بھارتی بارڈرسیکیورٹی کا وفد مذاکرات کیلیے واہگہ پہنچ گیا

اے آر وائی - واہگہ: پاکستان رینجرز سے مذاکرات کے لیے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا نو رکنی وفد ڈی آئی جی شری واسو دیون کی قیادت میں واہگہ پہنچ گیا۔



ڈپٹی ڈائریکٹر رینجرز پنجاب بریگیڈئیر ولی محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وفد کے ساتھ چوبیس نکاتی ایجنڈے پر بات ہوگی۔ مذاکرات میں خاص طور پر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ دریا راوی پر بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے ایک چھوٹے بند پر بھی بات ہوگی۔



اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈی آئی جی شری واسو دیون نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ مذکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سرحد پار فائرنگ نہیں ہونی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.