تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:38

قرض بحران: ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو کردار ادا کرنا ہوگا، اوباما

آج نیوز - امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ قرض بحران سے نمٹنے کیلئے ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحران برقرار رہا تو امریکا سوشل سیکیورٹی بل ادا کرنے کے بھی قابل نہیں رہے گا۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بڑھتا ہوا قرض امریکی معیشت کو کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔ بحران قائم رہا تو امریکا سوشل سیکیورٹی بل ادا کرنے کے قابل نہ ہوگا۔ مالیاتی خسارے پورا کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ قرض کے معاملے پر سمجھوتا ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ سیاسی سرکس میں عوام کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے۔ قرض بحران پر قابو پانے کیلیے کانگریس کو سیاسی سمجھوتے کرنے ہونگے۔ قرض کی انتہائی حد میں چھ ماہ کی توسیع سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمایندگان کے اسپیکر جان بوئنر کا کہنا ہے کہ کہ زائد خرچے کم کرنا ہونگے کیونکہ یہ زیادہ قرضوں کی طرف لے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.