26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:34
کراچی میں قیام امن کے لئے مذاکرات جاری ہیں،خورشید شاہ
اے آر وائی - لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے فریقین سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفے صرف مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے منظور نہیں کئے گئے۔ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی ملک کو کمزور کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں ہتھیاروں کی بھرمار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس بنانا بڑے دل گردے کا کام ہے۔ اس کے لیے صبر اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔