26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:54
ناروے بم دھماکے، فائرنگ: ہلاک شدگان کی یاد میں فلاور مارچ
آج نیوز - ناروے میں بم دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے درجنوں افراد کی یاد میں ایک لاکھ افراد نے فلاور مارچ کیا اور شمعیں روشن کیں۔ دارالحکومت اوسلو میں ہونے والے اس فلاور مارچ میں ملک بھر سے ناروے کے ایک لاکھ شہریوں نے شرکت کی۔فلاور مارچ کے شرکا کا کہنا تھا کہ مارچ کا مقصد اس عزم کا اظہار کرنا ہے اس طرح کے واقعات کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ اوسلو کے گرجا گھر کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ جہاں انہوں نے سانحہ اوسلو میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اوسلو یونیورسٹی میں اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں ناروے کے بادشاہ، وزیراعظم اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔