26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30
پاک رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا واہگہ بارڈرپر اجلاس
آج نیوز - پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا واہگہ بارڈرپر سہ ماہی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے، اسمگلنگ کی روک تھام، بلا اشتعال فائرنگ سمیت دیگر سرحدی امورپر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کا نو رکنی وفد برگیڈیئر واسیودیون کی سربراہی میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کیلئے آئے ہیں اچھے فیصلوں کی امید رکھی جائے ،سیکیورٹی فورسز پر گولی چلتی ہے تو جوابی فائرنگ ہوتی ہے ،جھنڈا اتارنے کی تقریب میں غصہ کم اوردوستی بڑھتی ہے۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز برگیڈیئر ولی محمد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کا وفد پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگا۔