تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:8

پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالمجید وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

آج نیوز - پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر کے گیارہویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے رائے شماری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہوئی۔ چوہدری عبدالمجید نے پینتیس ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا فاروق حیدر کو گیارہ ووٹ ملے۔ چوہدری عبدالمجید کی کامیابی کا باضابطہ اعلان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کر دیا گیا۔ عبدالمجید کچھ دیر بعد حلف اٹھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.