26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:34
اعجاز بٹ کی دو ہزارواں ٹیسٹ میچ دیکھنے کے بعد وطن واپسی
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ دو ہزار ویں ٹیسٹ میچ کو دیکھنے اور انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ کے حکام سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ لندن سے دوبئی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کئے بغیر چلے گئے۔چئرمین اعجاز بٹ ان دنوں کرکٹ بورڈ سے رخصت پر پیں اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ بیرون ملک تھے جہاں سے وہ ای سی بی کی خصوصی دعوت پر انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دنیائے کرکٹ کے دو ہزارھویں میچ کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران اعجاز بٹ کی انگلش بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں اگلے برس کے اوائل میں یو اے ای میں ہونے والی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں نیوٹرل مقام پر سیریز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔