تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:39

یوراگوئے کی ٹیم کا وطن واپسی پرشاندارخیرمقدم

آج نیوز - کوپا امریکا فٹبال کپ کی فاتح یوراگوئے کی ٹیم کا وطن واپسی پرشاندارخیرمقدم کیا گیا۔ یوراگوئے نے پیراگوئے کو تین صفر سے شکست دے کر ریکارڈ پندرہویں مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔ ہزاروں شائقین اپنے ہیروزکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مونٹیویڈیو کے سینٹیناریو اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جمع تھے۔ سرد موسم بھی شائقین کے جذبات کوٹھنڈانہ کرسکا۔ کچھ شائقین نے اپنے چہروں پر یوراگوئے کا پرچم پینٹ کرارکھا تھا۔ یوراگوئے کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کا چکرلگاکرشائقین سے داد وصول کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.