تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:10

دو سو نو ارب روپے کی ٹیکس چوری اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

آج نیوز - آڈیٹر جنرل پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پچاس ہزار کیسز میں دو سو نو ارب اناسی کروڑ روپے کی ٹیکس چوری اور بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ سال دو ہزار دس گیارہ کے لئے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بلاواسطہ ٹیکسوں میں ایک سو اٹھانوے ارب اڑسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اور بلواسطہ ٹیکسوں میں گیارہ ارب گیارہ کروڑ روپے کی ٹیکس چوری اور مالی بے ظابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں سال دو ہزار نو کے دوران شوگر مافیا کے اسی کیسوں میں غیر ضروری استثنیٰ اور ٹیکس ریلیف کے ذریعے چودہ ارب پچانوے کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ جبکہ اور سیلز ٹیکس استثنیٰ کے ذریعے حکومت کو پانچ ارب چوہتر کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب گیارہ ارب پینسٹھ کروڑ روپے مالیت کے اضافی ریفنڈز کے تین سو اڑتالیس کیسز سامنے آئے ہیں۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور بے ضابطگیاں ادارے کے حکام کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.