تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:54

لاہور:شاپنگ پلازہ کی تصاویر اتارنے والاشخص گرفتار

آج نیوز - لاہور کے مال روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ کی تصاویر اتارنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مختلف شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے۔لاہور کے مال روڈ پر شاپنگ پلازہ کے سکیورٹی گارڈز نے مشکوک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ پلازہ کی تصاویر بنانے کے بعد وہاں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جب اسے روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو اس نے اپنا نام قاضی یاسین اور خود کو امریکن شہری بتایا تاہم تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چار مختلف ناموں کے شناختی کارڈز، امریکن سمیت تین پاسپورٹس ،دو یو ایس بی اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے۔ مشکوک شخص نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے گناہ ہے اور دہری شہریت رکھتا ہے۔بعد میں پلازے کی انتظامیہ نے مشکوک شخص کو تھانہ قلعہ گوجر پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.