26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
عدلیہ کے وقار کیلئے حکومت کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شہباز
آج نیوز - وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی کرپشن کو چھپانے کی خاطر عدلیہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرکے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے،عدلیہ کے وقار کے لئے انہیں اپنی حکومت کی قربانی دینا پڑی تو وہ دریغ نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایل اور پنجاب بنک کے لٹیروں کو بچانے کے لئے کرپٹ حکمران جس طرح سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں، اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صدر زرداری کے ساتھ وزیر اعظم گیلانی کا رویہ بھی افسوس ناک ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدلیہ کے وقار کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر تحریک چلائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف راست اقدام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور عدلیہ کی توقیر بچانے کے لئے عوام کو بھی میدان میں نکلنا ہوگا۔