تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

شہباز شریف کا اعلان جنگ وفاق کیخلاف سازش ہے،بابراعوان

آج نیوز - پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اعلان جنگ وفاق اور جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے۔شریف برادران انتخابات ہارنے کے بعد اب جوڈیشل کارڈ استعمال کررہے ہیں،جوزبان آج شہباز شریف نے استعمال کی وہ پنجابی فلموں میں استعمال ہوتی ہے سیاست میں نہیں۔ پیپلزپارٹی عدلیہ کی محافظ ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بیانات پرپیپلزپارٹی کے رہنما بابراعوان چراغ پا ہوگئے۔ میڈیا سے خطاب میں کہا کہ ایک صوبہ مرکز کے خلاف بغاوت کرنے لگا ہے،شریف برادران چاہتے ہیں کہ صوبوں کے درمیان جنگ چھڑجائے لیکن ہم فیڈریشن کی حفاظت کریں گے،ن لیگ انتخابات ہارنے کے بعد جوڈیشل کارڈ استعمال کررہی ہے،آج کے خطاب پرشہباز شریف کے ارادے پکڑے گئے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں اداروں کے درمیان جنگ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آج تیسرے درجے کی زبان استعمال کی،جو پنجابی فلموں میں توچل سکتی ہے لیکن سیاست میں نہیں۔ چھوٹے ریلیف برادر کے منہ میں آج نوازشریف کی زبان بول رہی تھی۔بابر اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدلیہ اور پارلیمنٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے،عدلیہ کے سب سے زیادہ فیصلے پیپلزپارٹی کی حکومت نے تسلیم کیے ہیں تاہم وزیراعظم کے اختیارات ناقابل انتقال ہیں۔ بابراعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے مفرورکو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کمرہ دے رکھا ہے،کیا سندھ کی عدالت قابل احترام نہیں ہے،نواز شریف کا ڈیزائن مایوسی کا ہے،کسی صوبے میں آئینی بحران نہیں ہے،پنجاب میں آئندہ انتخاب ن لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدلیہ کو پولیٹیسائز کرنے پرن لیگ کے خلاف کب سوموٹو ایکشن لیاجائے گا؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.