27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:6
کراچی :سیاسی رہنماؤں کو امن ریلی میں شرکت کی دعوت
آج نیوز - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں قیام امن کیلئے صدر آصف زرداری اور اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی رہنماوٴں کو مشترکہ امن ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی۔لال قلعہ گراوٴنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے چودہویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی سب کا شہر ہے۔ کراچی کو بچاوٴ، قوم کو بچاوٴ۔ الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیئے، اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے۔ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو ریاستی طاقت کے استعمال سے دبانے کی کوشش کی گئی۔ایم کیو ایم کے قائد نے پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی مفاد میں کڑے سے کڑے فیصلے کرے، ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو اپنے ساتھ پائے گی۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت کے خلاف نہیں، نہ حکومت کے خلاف سازش کررہی ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن آئین اور قانون کا احترام بھی ضروری ہے۔