27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:19
کراچی کے امن کیلئے مہم شروع کی جارہی ہے ،شرجیل میمن
آج نیوز - وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کیلئے صدر کی ہدایت پر امن کا سفر کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے اپیل کی کہ اہلیان شہر مہم کے تحت امن کیلئے ریلیاں نکالیں اور سمینار منعقد کریں۔ انھوں نے کہا کہ زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مہم میں شمولیت کے دعوت دی جاتی ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ بچوں میں شعور کی بیداری کے لئے جذبہ حب الوطنی سے سرشار تقریریں کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ امن کے لئے ہر دروازے پر جانے کے لئے تیار ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر زرداری ،گورنر اور وزیراعلیٰ نے مہم کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔