تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:36

کراچی سے جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،منظور وسان

آج نیوز - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیرداخلہ سندھ منظور حسین وسان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ دونوں رہ نماوٴں کے درمیان شہر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور صوبے میں اتحادی جماعت کی حیثیت سے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کے مزدوروں کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی،گورنر سندھ کے تعاون سے کے ای ایس سی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے مسائل حل ہورہے ہیں،،، شہر میں امن و امان کی صورت حال بھی قابو میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.