تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:52

پاک بھارت مذاکرات ،دنیا کی مثبت توقعات

آج نیوز - پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات آج نئی دلی میں ہو رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا ان مذاکرات میں مثبت نتائج کی توقع کر رہی ہے۔ کیا ماضی کے مقابلے میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ آزادی سے لیکر آج تک پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل تعلقات قائم نہیں ہو سکے۔ ہر دھائی میں مذاکرات کا سلسلہ بھی چلا۔ جنگیں بھی لڑی گئیں لیکن مسئلہ کشمیر حل ہوا اور نہ ہی دو طرفہ تعلقات معمول پر آئے۔ بدھ کو حنا ربانی کھر اور ایس ایم کرشنا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے توقعات اس لیے بھی مثبت ہیں کہ ماضی کی پالیسی میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔دہشت گردی، علاقائی سلامتی کے مسائل اور معاشی مشکلات کی وجہ سے بھارت سے متعلق سوچ میں کچھ تبدیلی نظر ای رہی ہے۔ تیرہ جولائی کے ممبئی دھماکوں کے بعد پاکستان کو مورد الزام نہ ٹھہرا کر بھارت نے بھی اپنی سوچ میں تبدیلی کا عندیہ ضرور دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ماحول بہتر ہو رہا ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دلی جا کر بھارت کو ایشیا کا لیڈر بنانے کا دعوی کیا ہے۔جس سے یقینای پاکستان میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.