تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:8

برطانیہ:کار ایکسیڈنٹ ،خاتون سمندر میں گرنے سے بچ گئی

آج نیوز - برطانیہ میں کار سوار خاتون سمندر میں گرنے سے بال بال بچ گئی۔امدادی ٹیموں نے باحفاظت نکال لیا۔برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پچپن سالہ خاتون کی کار روڈ سے پھسل کر سمندری کی طرف لڑکنے لگی۔معجزانہ طور پر سمندر سے کچھ ہی فاصلے پر گاڑی ایک چٹان پر آکر رک گئی۔جس کے بعد اس بزرگ خاتون نے ساری رات گاڑی میں جاگ کر گزاری۔صبح کے وقت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ خاتون خوش قسمت ہین جو موت کے منہ سے بال بال بچ گئیں۔اسے کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اس کون چکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.