تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:59

نئی دلی: پاک، بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات جاری

آج نیوز - پاک، بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات نئی دلی میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں بحالی اعتماد ،کشمیر اور پانی کا مسئلہ ، دہشتگردی کی روک تھام، باہمی تعلقات کے فروغ سری نگر مظفر آباد،پونچھ راولا کوٹ بس سروس بڑھانے،ایل او سی پر تجارت کے لئے مختص ایام کو دو سے چار کرنے اور مزید تجارتی پوائنٹس کھولنے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت خطے کا اہم ملک ہے، بھارت کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، خوشحال پاکستان بھارت کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے،پاکستانی وزیرخارجہ کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں۔ انہوں نے حنا ربانی کھر کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.