27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:15
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
آج نیوز - وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں مختلف اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ جن میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے،بجلی کی چوری کی روک تھام،پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات سے متعلق امور ، اور مون سون کی بارشوں کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات شامل ہیں۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ضروری اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں پر کنڑول کے اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔