27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:19
امریکی عدالت میں غلام نبی فائی کی درخواست ضمانت منظور
آج نیوز - امریکی عدالت نے کشمیر امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ واشنگٹن کی عدالت نے انکی ضمانت ایک لاکھ ڈالرز کے عوض منظور کی ہے۔ عدالتی حکم پر ڈاکٹر فائی اور اہلیہ کے پاسپورٹ تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر فائی کو گھر میں نظر بند رکھا جائے گا اور اس دوران کیمروں سے انکی نگرانی کی جائے گی۔ غلام نبی فائی کو انیس جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بنیادی الزام یہ ہے کہ انہوں نے خود کو بطور غیرملکی لابسٹ رجسٹر کرائے بغیر کشمیر کیلئے لابنگ کی۔