27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:17
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہٹانےکافیصلہ واپس لیاجائے
اے آر وائی - اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اوراٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ سہیل احمد کو اوایس ڈی بنائے جانے کا نوٹیفکیشن واپس لیں ۔ وزیراعظم جو کچھ کہتے ہیں وہ تحریری طور پر عدالت میں پیش کریں ۔
چیف جسٹس نے حج بدانتظامی کیس میں ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ تبادلے اور تقرر وزیراعظم کا اختیارہے لیکن عدالت ناانصافی کا نوٹس لے سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو او ایس ڈی بنائے جانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا جائے۔