تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:31

ابیٹ آباد آپریشن جیسی کارروائی کی صلاحیت موجود ہے، بھارتی فضائیہ

آج نیوز - بھارتی فضائیہ کے سربراہ پی وی نائیک کی ہرزہ سرائی،کہتے ہیں بھارت کے پاس ابیٹ آباد آپریشن جیسی کارروائی کی صلاحیت موجود ہے۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل نے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی ابیٹ آباد جیسی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔پہل نہ کرو بھارت کی پالیسی ہے مگر ہر حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پی وی نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری وارہیڈ کے معاملے پر کوئی سبقت نہیں رکھتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.