تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:47

دورہ زمبابوے: ابتدائی کھلاڑیوں کا انتخاب آج کیا جائیگا

آج نیوز - قومی سلیکشن کمیٹی دورہ زمبابوے کے لئے کرکٹ ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں کا انتخاب آج کرے گی۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا، جس میں دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر چیئرمین پی سی بی سے ان ناموں کی منظوری حاصل کریں گے۔ قومی کرکٹرز کو ششماہی سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے چیف سلیکٹر محسن حسن خان، ڈائریکٹر گیمز اینڈ ڈویلپمنٹ انتخاب عالم اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا، جس میں کھلاڑیوں کی کیٹگریز اور نوجوان کھلاڑیوں کے وظائف کا تعین کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.