تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے میزبان شیری پر قاتلانہ حملہ

آج نیوز - آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے میزبان سید شہریار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، شیری کا کہنا ہے کہ ہمت نہیں ہاروں گا، جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ شیری پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب پیش آیا۔ جب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔ تاہم شیری قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بھی شیری کو نامعلوم کالر نے دھمکیاں دیں۔ شیری کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز آتی رہی ہیں۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے ایک گھنٹے بعد فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن نمبرز سے کال کی گئی وہ پولیس کو دے دیا ہے۔ شیری کا کہنا تھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے جنہوں نے اچانک گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ شیری کا کہنا ہے کہ ہمت نہیں ہاروں گا اور جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ ٹارگٹ پروگرام میں ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کیا جاتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.