تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:2

پاک بھارت وزرائے خارجہ کا خطے میں امن قائم کرنے کاعزم

اے آر وائی - نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے وزرائےخارجہ کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں جاری ہیں۔ مذاکرات سے پہلے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کیا۔



وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کندھوں پر دونوں ممالک کے عوام اور خطے کو پرامن و خوشحال بنانے کی ذمہ داری کا بوجھ ہے۔ مذاکرات کے ذریعے تعلقات کو حقیقی طور پر آگے لے جانا چاہتے ہیں۔



بھارتی وزیرخارجہ ایس کرشنا نے کہا کہ وہ حنا ربانی کھر کو پاکستان کی نئی وزیر خارجہ بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں۔ اور توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ کرشنانے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد نہ صرف دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بناناہے بلکہ اس ملاقات میں خطے کی بہتری پر بھی بات چیت ہوگی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.