تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:29

کراچی: پانچ نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں سے پانچ نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ رضویہ تھانے کی حدود میں مدینہ مسجد کے نزدیک دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ جنہیں اغواء کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پی آئی بی کالونی میں گورنمنٹ کوارٹرز کے قریب نامعلوم افراد دو لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں اور انہیں بھی سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ گارڈن میں باغ ہلیار کے قریب سے بلتی سنگھ نامی ہندو نوجوان کی لاش ملی ہے۔ مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور اسے دو گولیاں ماری گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.