تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:28

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے ماورا آئین اقدام اٹھایا، گورنر پنجاب

اے آر وائی - لاہور: گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کی منظوری کے بغیر آئی جی کو تبدیل کرکے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے ماورا آئین اقدام کیا۔



لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی نے سہیل احمد کو او ایس ڈی بنا کر باور کرایا کہ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔



انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور خود چیف جسٹس نے بھی آئین کے تحت حلف لیا ہے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہاں ایسا ہوتا ہے کہ عدالت یہ کہے کہ خود پیش ہوں گے یا ہتھکڑیاں لگوا کر بلوایا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.