تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:45

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 رضاکار جاں بحق

آج نیوز - مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امن کمیٹی کے دو رضا کار جاں بحق اور پانچ سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امن کمیٹی اور سیکورٹی اہلکار تحصیل بائیزئی کے علاقے منزری چینہ میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے ،، پیش قدمی کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے امن کمٹی کے دو رضا کارجاں بحق اور پانچ سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو غلنئی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.