تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:59

اسامہ کی ہلاکت و ڈرون حملے: القاعدہ تباہی کے دہانے پر

آج نیوز - اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ڈرون حملوں کے بعد القاعدہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ یہ یقین ہے امریکی سی آئی اے اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اداروں کا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان اداروں کے خیال میں مزید چند ضربیں اس تنظیم کا وجود ختم کردیں گی۔ امریکا کے مطابق پاکستان میں جڑیں رکھنے والی القاعدہ نائن الیون کی ذمہ دار ہے۔ امریکا نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر چڑھائی کی تھی اور دو مئی کو ایک کارروائی کے دوران پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.