تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55

مسئلہ کشمیر جامع مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے،نوازشریف

اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت جامع مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کشمیری رہنما یاسین ملک سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے نواز شریف سے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔



دونوں رہنماوں نے خطے کے حالات اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حل عوام کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے یاسین ملک نے کشمیریوں کے کاذ کی حمایت کرنے پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.